7ویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ،ایبٹ آباد نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اسلام آباد/کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ایبٹ آباد ڈس ایبلڈ نے راولپنڈی ڈس ایبلڈ کو شکست دے کر آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ آج اسلام آباد ڈس ایبلڈ سے ہوگا ۔ پاکستان فزیبلٹی ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری نیشنل چیمپئن شپ کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد ڈس ایبلڈ نے راولپنڈی ڈس ایبلڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی ۔

راولپنڈی ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر164رنز اسکور کئے ۔ اس کی جانب سے محمد ارسلان نے 62گیندوں پر 14چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے87رنز بنائے جبکہ بلال عظیم نے13رنز اسکور کئے ۔ ایبٹ آباد ڈس ایبلڈ کی جانب سے محمد حسین نے 27رنز دے کر تین وکٹیں لیں ،جواب میں ایبٹ آباد نے سات وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا ،اس کی جانب سے عبدالسلام نے 37گیندوں پرسات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے81رنز اسکور کئے جبکہ فواد یونس نے 32اوراظہار بادشاہ نے20رنز بنائے ۔ راولپنڈی ڈس ایبلڈ کی جانب سے الطاف حسین نے تین وکٹیں لیں ۔

عبدالسلام مین آف دی میچ قرار دئے گئے ۔ دوسرے میچ میں راولپنڈی ڈس ایبلڈ پہلے کھیلتے ہوئے 110رنز پر آءوٹ ہو گئی اس کی جانب سے وجاہت دبیر نے27اور کاشف جاوید نے14رنز بنائے ۔ ایبٹ آباد کی جانب سے پذیر محمد نے 11اور راج ولی نے 24رنز دے کر تین تین جبکہ محمد حسین نے دو کھلاڑی آءوٹ ہوکئے ۔ جواب میں ایبٹ آباد ڈس ایبلڈ نے 10اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور بنا لیا ،فواد یونس نے 27گیندوں پرسات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50جبکہ فیصل حیات نے 16گیندوں پر دو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 35رنز بنائے ۔ فواد یونس مین آف دی میچ رہے ۔ آج چوتھے کوارٹر فائنل میں ایبٹ آباد س ایبلڈ کا مقابلہ اسلام آباد ڈس ایبلڈ سے ہوگا ۔

error: Content is protected !!