کوئٹہ سینٹر میں مکس مارشل آرٹس اکیڈمی کا قیام

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر میں مکس مارشل آرٹس اکیڈمی کا قیام۔مکس مارشل آرٹس اکیڈمی کی افتتاح کے موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد عمران ، صدر بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسیشن شرافت بٹ، ٹیکنیکل ڈائریکٹر آف پاکستان مکس مارشل آرٹس فیڈریشن شارق علی، سیکرٹری جنرل بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسیشن محمد آغا مینگل، ایشین مکس مارشل آرٹس کے سلور میڈلیسٹ لیاقت علی اور ایونٹ کے شرکاء موجود تھے۔

ساؤتھ ایشین جوجٹسو ریجنل ایسوسیشن کے سیکرٹری طارق علی نے بطور چیف گیسٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا اور کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر میں ایم ایم اے اکیڈمی کا افتتاح انقلابی قدم ہے اور یہ بلوچستان میں مکس مارشل آرٹس سپورٹس کے مستقبل کو روشن کرنے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مددگار ہوگا۔پاکستان سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ اس ماڈرن اسپورٹ کی اکیڈمی کی بنیاد خوش آئند ھے۔

سیکرٹری جنرل بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسیشن اور سائوتھ ایشیاء میڈلیسٹ گولڈ محمد آغا مینگل نے اس نے ایم ایم اے اکیڈمی شروع کرنے پر سپورٹس بورڈ کوئٹہ سینٹر کے شکریہ ادا کیا اور بتایا کے لیاقت علی جو حال ہی میں ھونے والی ایشین مکس مارشل آرٹس چیمپین شپ کے سلور میڈلیسٹ بھی ھیں اس اکیڈمی میں کوچ کے فرائض انجام دینگے۔

صدر بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسیشن شرافت بٹ کا کہنا تھا کہ ‘ہم صوبے میں مزید اکیڈمیز شروع کرینگے اور ایم ایم اے اسپورٹ کو بھر پور طریقے سے پروموٹ کرینگے اور ‘نوجوانوں کی جدید ضروریات کے مطابق تربیت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے کھلاڑی ان اکیڈمیزمیں بین الاقوامی سطح کی تربیت حاصل کریں گے اور آخر میں انھوں نے چیف گیسٹ طارق علی کا شکریہ ادا کیا اور فیڈریشن کی بھرپور سپورٹ پر اطمینان کااظہار کیا۔

error: Content is protected !!