نسیم شاہ اور حارث رئوف ہانگ گانگ کیخلاف میچ کیلئے فٹ قرار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز حارث روف اور نسیم شاہ کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہا جا رہا تھا کہ فٹنس مسائل کے باعث ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں حارث روف اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو ٹیم میں شام کیا جا سکتا ہے۔حارث روف اور نسیم شاہ کو کچھ دن آرام کروانے کے بعد اب میچ کے لیے مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ٹیم حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھی، گزشتہ روز دونوں بولرز نے ٹریننگ سیشن کے دوران بولنگ کی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں اتوار کے روز بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حارث روف اور نسیم شاہ کو بولنگ کرنے میں تکلیف پیش آئی تھی۔ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

error: Content is protected !!