پشاور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجز سپورٹس فیسٹیول’ہدف کالج نے 4 ایونٹس اپنے نام کرلئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)انٹر کالجز سپورٹس فیسٹیول میں ہدف کالج کے کھلاڑیوں نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں’ پشاور بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے سپورٹس فیسٹیول میں ہدف کالج کی ٹیم نے رسہ کشی ‘ٹینس’باسکٹ بال اور سکواش کی ٹرافیاں اپنے نام کرلی ہیں’ہدف کالج کی رسہ کشی ٹیم نے پہلے میچ یں آفریدی کالج پشاور کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا’کوارٹر فائنل میں ہدف کالج کی ٹیم نے پشاور ماڈل کالج کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ‘سیمی فائنل میں ہدف کالج کی رسہ کشی ٹیم نے گورنمنٹ کالج کو ہرایا جبکہ فائنل میں گورنمنٹ کالج چارسدہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی’انٹر کالجز ٹینس مقابلوں میں ہدف کالج کی ٹینس ٹیم نے سیمی فائنل میں گورنمنٹ کالج پشاور کے خلاف آٹھ دو اور آٹھ ایک سے کامیابی حاصل کی جبکہ فائنل میں ہدف کالج نے اسلامیہ کالج کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں آٹھ ایک اور آٹھ چار سے کامیابی حاصل کی

اس سے قبل باسکٹ بال کے ایونٹ میں ہدف کالج نے سیمی فائنل میں اسلامیہ کالج کی ٹیم کے خلاف انتالیس کے مقابلے میں انچاس پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ فائنل میں ہدف کالج نے گورنمنٹ کالج پشاور کے خلاف 37 کے مقابلے میں 59 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی جیتی’سکواش کے فائنل میں گورنمنٹ کالج کے خلاف صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے کامیابی حاصل کی۔ہدف کالج کے پرنسپل رانا مظہر نے ہدف کالج کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی بھرپور رہنمائی اورحوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ‘

ہدف کالج نے تعلیمی میدان کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں اور خاص طور پر کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا’کامیابی سے کھلاڑیوں کا مورال مزید بلند ہوا ہے اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو کھیلوں میں بھرپورطریقے سے شامل کریںاور انہیں کھیلوں کی بھی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے کھلاڑی سپورٹس فیسٹیول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اورآئندہ بھی یہسلسلہ جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!