ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں میڈلز ونرز کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات

مالدیپ کے شہر مالے میں منعقدہ سائوتھ ایشین جونیئر ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سلور اور برانز میڈل جیتنے والے پشاور سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کھلاڑی امم خواجہ’ شاہخان،حسیب خواجہ اور عباس نے ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،ڈی جی سپورٹس کے پی خالد خان نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں اور ان کی کوچنگ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت کے باعث یہ کامیابی ممکن ہوئی اورامید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح محنت جاری رکھیں گے اور ملک و قوم کے لئے مزید کامیابیاں حاصل کریںگے

 

انہوں نے کہا کہ کے پی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ تمام بہترین کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کررہاہے اور انہیں بھی اچھی سہولتیں فراہم کریں گے’ انہوں نے کہا کہ زیر تعلیم بچوں کو سکالر شپس دئیے جارہے ہیں’صوبے کے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب جلد منعقد ہوگی جس میں ان کی بہترین خدمات پر ان کھلاڑیوں میں نقدانعامات تقسیم کئے جائیں گے اور انہیں اسناد سے بھی نوازا جائے گا ‘جو بھی میڈل ونر بیرون ممالک ٹریننگ اور مقابلوں میں شرکت کے لئے رسائی حاصل کررہے ہیں انہیں دیگر سہولتوں کیساتھ سفری اخراجات بھی دئیے جائیں گے۔

error: Content is protected !!