فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

حارث رؤف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج کا دن میرے اور میری ٹیم (لاہور قلندرز) کے لیے بہت اچھا ہے ،  مجھے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئرکی کیپ مل گئی ہے  ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مضبوط کرلی

error: Content is protected !!