نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ مکمل،ناردرن، سدرن پنجاب اورخیبرپختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

نیشنل انڈر 13 ٹورنامنٹ میں ناردرن، سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 10 رنز سے ہرادیا۔محمدزیدنے شاندارپرفارمنس کامظاہرہ کرکے43رنزبنانےاورایک کھلاڑی کواوٹ کرکے کےپی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول پلے گیا۔خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ تیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔محمد زید نے43 رنز بناکرٹیم کوکامیاب بنانے اپنااہم رول اداکیا۔


132رنزکے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم جنید خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت مقررہ 30 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز ہی بناسکی۔ سینٹرل پنجاب کے تاج محمد 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔خیبرپختونخواکی جانب سےمحمدزیدنےایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

error: Content is protected !!