کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 1′ ڈاور گلیڈی ایٹر کی مسلسل دوسری بڑی فتح

کراچی۔ (اسپورٹس رپورٹر)  کھتری پریمیٸر سیزن1  ٹوٸینٹی20 لیگ میں ڈاور گلیڈی ایٹر نے شاٸقین کرکٹ، ٹیم فرنچاٸز آنرز اور سپورٹرز کی بہت بڑی تعداد کی موجودگی میں  مد مقابل بھیڈا ٹاٸیگرز کو آسان مقابلے میں 91 رنز  کے بڑے مارجن سے مات دے کر مسسل دوسری کامیابی کے ساتھ پواٸنٹس کی تعداد کو ڈبل کرلیا۔  میچ کے اختتام پر مہمان پر مہمانِ خصوصی الحمید گارمنٹ کے آنر محمد رفیع حویلی نے فاتح ٹیم کے اوسامہ رزاق کو شادار نصف سینچری 50 رنز  اور 26 رنز کے بدلے ایک وکث لینے پر  الحمید گامنٹ جانب سے مین آف دی میچ کیش پراٸیز ایک ہزار روپیٸے اور گوجابا سوٸیٹ کی جانب سےگفٹ ہیمپر دیا۔

 

اس موقع پر تارا کیٸر کےآنر عثمان تارا اور  شمسہ گارمنٹ کے آنر حاجی محمد منواڑہ بھی موجود تھتے۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم  نارتھ ناظم آباد پرکھیلے میچ میں بھیڈا ٹاٸیگرز کے کپتان مزمل سونیجا نے ٹاس جیت کر ڈاور گیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اورز نے میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 کا مجموعہ ترتیب دیا۔ اوسامہ بلوچ نے8  چوکوں اور ایک چھکے  کی مدد سے عمدہ نصف سینچری 50 رنز 30 گیندوں پر بناٸ، شہریار غنی نے 34 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2چھکوں بدولت 46 رنز، جبکہ سہیل خان نے 27 رنز میں3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بھیڈا ٹاٸیگرز کے میڈیم پیسر عمران چوڑی نے نیی تلی بولنگ رتے ہوۓ 29.رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ جوابی میں 171 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے بھیڈا ٹاٸیگرز  کی پوری ٹیم  13.2 اورز میں صرف 79 رنز پر ہمت ہارگٸ۔

 

 

 

 

محمد وقاص نے 26 اور دلاور مرچنٹ نے 24 رنز بناۓ۔ عیلم خان نے  تباہ کن  بولنگ کرتے ہوۓ 14 رنز دے کر حریف ٹیم کے4  کھلاڑیوں کو پویلیٸن کی راہ دکھاٸ، اوسامہ رزاق نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پی سی بی پینل امپاٸرز آلِ حیدر اور فہیم احمد بخاری نےمیچ کوسپر واٸیز کیا جبکہ آفیشل اسکورر طلحہ علوی تھے۔ میچ کی کامینڑی رضوان واڈا اور ماسٹر ریاست علی نے کی۔ آج بدھ 8 مارچ کو بچھڑا واٸیررز کا مقابلہ دھڑا دبنگ سے رات 10 بجے ہوگا۔

 

error: Content is protected !!