ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریوں کے سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پیس اور جمناسٹک شو کی ریہرسل

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)  محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے تحت ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریوں کے سلسلہ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پیس اور جمناسٹک شو کی ریہرسل شروع ہو گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے ریہرسل کا جائزہ لیا اور پیس اور جمناسٹک شو کو بہترین انداز میں پیش کرنے کےلئے انسٹرکٹر کو ہدایات بھی دیتے رہے
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ ہارس اینڈ اکیٹل شو کے پیس شو اور جمناسٹک ایونٹ میں 900 گرلز اور بوائز حصہ لے رہے ہیں،پیس شو اور جمناسٹک ایونٹ ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں پیش کیے جائیں گے،پیس شو میں پاکستان پرامن ملک ہے کا ذبردست مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
 ڈی جی سپورٹس نے مزید کہا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں جمناسٹک کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا جائے گا،پیس شو اور جمناسٹک ایونٹ انسٹرکٹر محنت سے تیار کروا رہے ہیں
ہارس اینڈ کیٹل شو کی تاریخی حیثیت ہے، یہ ہماری روایات اور کلچرکی عکاسی کرتا ہے ،اس سے پاکستان کا بہترین امیج دنیا کے سامنے جائے گا،اس کے سپورٹس ایونٹس 9سے 12 مارچ تک نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے، جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی
error: Content is protected !!