راولپنڈی ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین راولپنڈی میں جاری سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کی برتری ختم کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 459 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 252 رنز بنا لیے تو امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کرلیا ۔

ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے 449 رنز 7 وکٹوں پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا تاہم مہمان ٹیم محض 10 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئی۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 97رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 476رنز بنا کر بیٹنگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سپنر نعمان علی نے سب سے زیادہ 6 وکٹیں حاصل کیں۔شاھین شاہ آفریدی نے دو جبکہ ساجد خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

تعارف: newseditor