امام الحق نے دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے والے 10 بلے باز بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے آسڑیلیا کیخلاف راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی سنچری سکور کر ڈالی، امام الحق پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے والے دسویں بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ کارنامہ حنیف محمد انگلینڈ کیخلاف 1961-62، جاوید میانداد نیوزی لینڈ کیخلاف 1984-85، وجاہت اللہ واسطی سری لنکا کیخلاف 1998-99 ، یاسر حمید بنگلہ دیش کیخلاف 2003-04، انضمام الحق انگلینڈ کیخلاف 2005-06، محمد یوسف ویسٹ انڈیز کیخلاف 2006-07، یونس خان آسڑیلیا کیخلاف 2014-15، اظہر علی آسڑیلیا کیخلاف 2014-15 اور مصباح الحق آسڑیلیا کیخلاف 2014-15 میں انجام دے چکے ہیں۔

error: Content is protected !!