کراچی ٹیسٹ،ایلکس کیرے نروس نائنٹیز کا شکار،آسڑیلیا کے 8وکٹوں پر 505 رنز

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنا لیے ہیں۔کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کیکھیل کا اختتام ہوگیا ہے اور اس وقت مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔آج آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز اپنی پہلی نامکمل اننگز سے 215 رنز 3 کھلاڑی آٹ سے کیا تو عثمان خواجہ 127 اور ناتھن لیون صفر پر بیٹنگ کر رہے تھے۔دونوں بیٹرز نے اپنی ٹیم اسکور آگے بڑھایا لیکن 304 کے مجموعے پر ناتھن لیون 38 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

 

ٹریوس ہیڈ بھی 23 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ عثمان خواجہ 160 رنز کی شاندا اننگز کھیل کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوئے، کیمرون گرین کو 28 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے بولڈ کیا، ایلکس کیری نے 93 رنز کی اننگز کھیلی اور بابر اعظم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو جب کہ نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

error: Content is protected !!