یوم پاکستان کے حوالے سے سائیکل ریس 18 مارچ کو ہوگی

پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے سائیکل ریس 18 مارچ کو ہوگی، رنگ سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس تک 25 کلومیٹر ریس میں پشاور ڈویژن کے کلبوں کے 30 سائیکلسٹس حصہ لیںگے۔ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ریس کا افتتاح کریں گے جبکہ اختتامی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکل ریس میں نیا ٹیلنٹ بھی تلاش کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!