پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔لیفٹ ارم اسپنر آصف آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
آصف آفریدی نے حال ہی میں مکمل ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 5 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں جب کہ محمد حارث نے 5 میچز میں 166 رنز اسکور کیے تھے۔ وہ فی الحال ملک کے مختلف مقامات پر جاری پاکستان کپ کے 7 میچز میں 219 رنز بھی بنا چکے ہیں۔ اس ایونٹ میں ان ہی کی ٹیم کے اسپنر آصف آفریدی بھی اب تک 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
دوسری طرف انجری کے باعث بینو قادر ٹرافی سے باہر ہونے والے محمد نواز مکمل فٹ ہوچکے ہیں، لہٰذا انہیں وائیٹ بال سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
20 رکنی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ :
1. بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)
2. شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)
3. عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)
4. آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)
5. آصف علی (ناردرن)
6. فخر زمان (خیبر پختونخوا)
7. حیدر علی (ناردرن)
8. حارث رؤف (ناردرن)
9. حسن علی (سینٹرل پنجاب)
10. افتخار احمد (خیبر پختونخوا)
11. امام الحق (بلوچستان)
12. خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)
13. محمد حارث (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)
14. محمد نواز (ناردرن)
15. محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)
16. محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)
17. سعود شکیل (سندھ)
18. شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)
19. شاہنواز دھانی (سندھ)
20. عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ:
1. بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)
2. شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)
3. آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)
4. آصف علی (ناردرن)
5. فخر زمان (خیبر پختونخوا)
6. حیدر علی (ناردرن)
7. حارث رؤف (ناردرن)
8. حسن علی (سینٹرل پنجاب)
9. افتخار احمد (خیبر پختونخوا)
10. خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)
11. محمد حارث (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)
12. محمد نواز (ناردرن)
13. محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبر پختونخوا)
14. محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)
15. شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا)
16. شاہنواز دھانی (سندھ)
17. عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)