پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) آصف زمان سے ملاقات

 

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) آصف زمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی نے ڈی جی پی ایس بی کو اتھلیٹکس فیڈریشن اور کھلاڑیوں کی کارکردگی اور آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفینگ دی، اکرم ساہی نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) آصف زمان کی کھیل کی ترقی کے لئے کاوشوں اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی کھیلوں کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کریں گے۔

 

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) آصف زمان نے حکومت اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں۔ ملاقات کے بعد پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد اکرم ساہی نے جناح سٹیڈیم میں جاری اتھلیٹکس کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم ساہی نے بتایا کہ منتخب ٹیم 26 مارچ کو بھارت میں کھیلی جانے والی ساﺅتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کرے گی

 

 

تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے آٹھ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں کلیم اختر،سہیل عامر،عامر عباس،شیر خان،محمد عرفان، محمد اختر اور ارمغان علی شاہ شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض رفیق احمد انجام دے رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ساﺅتھ ایشین کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپین شپ 26 مارچ کو بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں سات ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان سمیت بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، اورمالدیپ شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے 23 مارچ کو بھارت کے لئے رووانہ ہوگی.

تعارف: newseditor