پشاور ڈویژن کے فرمان محمد نے یوم پاکستان سائیکل ریس جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)یوم پاکستان سائیکل ریس پشاور ڈویژن کے فرمان محمد نے جیت لی‘ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے سائیکل ریس گزشتہ روز پتنگ چوک رنگ روڈ سے حیات آباد سپورٹس کمٰپلیکس تک پچیس کلو میٹر پر محیط تھی جس کا افتتاح صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے کیا ریس میں پشاور‘مردان اور ملاکنڈ ڈویژن کے سائیکلنگ کلبوں کے چھبیس کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں فرمان محمد نے چالیس منٹ پچیس سیکنڈز کیساتھ پہلی عمران خان نے چالیس منٹ اور پچاس سیکنڈز کیساتھ دوسری اور صدیق اللہ نے چالیس منٹ اور 55 منٹ کیساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی‘ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصلہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں‘سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے

انہوں نے اپنے خطاب میں صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر موقع پر کے پی اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سائیکلنگ ایونٹس ضرور کراتے ہیں جس سے ایک صرف کھیل کو فروغ ملتا ہے اور دوسری طرف قومی دنوں کی مناسبت سے ایونٹس منعقد ہوتے ہیں جس سے عوام میں بھی سائیکلنگ کی طرف رجحان بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں سائیکلنگ سب کے لئے انتہائی ضروری ہے مصروف ترین زندگی بسر کرنے والے سب لوگوں کے لئے روزانہ ورزش ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں سائیکلنگ کو بہت اہمیت حاصل ہے

سائیکلنگ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سب کو کچھ وقت نکالنا چاہئے جس سے وہ ایک طرف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں اور دوسری طرف فٹ بھی رہ سکتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے سائیکلسٹس نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کے لئے مزیداعزازات حاصل کریںگے‘یاد رہے کہ حال ہی میں ایشین سائیکل ریس کے لئے بھی قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کیساتھ آفیشلز کا بھی اعلان ہوا ہے اور اس سلسلے میں بھی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

تعارف: newseditor