پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہوئے۔میچ کے لیے تیاریاں مکمل ہوگئیں، ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ سیشنز بھی کیے، بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کیں اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں28سال کے طویل وقفے کے بعد قذافی سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلیں گی ۔ دونوں ٹیمیںآخری بار 1994میں آمنے سامنے آئی تھیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں سے دو میچ بغیر کے نتیجے کے ختم ہوئے ۔یاد رہے 2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد پہلی بار قذافی سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا ۔ اس وینیو پر پاکستان نے 40 میچز کھیلے ہیں جن میں پاکستان کو میں کامیابی ملی جبکہ 6 میں شکست ہوئی جبکہ 22 مقابلے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ آسٹریلیا سے 5ٹیسٹ میں 1-1 سے پلڑا برابر رہا جبکہ3میچز نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے۔

error: Content is protected !!