سوات ریجنل باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور( سپورٹس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ریجنل مسٹر سوات باڈی بلڈنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، محمد کاشف نے مسٹر سوات اور اصغر نے جونیئر مسٹر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیس کاشف فرحان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹائٹل تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی ، سوات باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ریجنل سپورٹس آفس و ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام سوات میں ریجنل باڈی بلڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں سوات کے مختلف کلبز کے سو سے زائد تن سازوں نے حصہ لیا ، جس میں کاشف نے مسٹر سوات ، اصغر نے جونیئر مسٹر ، اکرم خان نے مسٹر ملاکنڈ اور اصغر نے جونیئر مسٹر ملاکنڈ ، انعام اﷲ نے سپر ملاکنڈ کے ٹائٹلز اپنے نام کرلئے ۔

تعارف: newseditor