آپریشن کیلئے مالی امداد کی اپیل کرنے والے بچے سے محمد رضوان نے رابطہ کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر محمد رضوان نے اسٹیڈیم میں آپریشن کے لیے مالی امداد کی درخواست کرنے والے بچے سے رابطہ کرلیا۔محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے اور شاہد آفریدی نے اس بچے سے رابطہ کرلیا ہے، لالہ کا شکریہ کہ اس کا خیال رکھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہد آفریدی آپ لاکھوں کی امید ہیں۔یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک مداح نے شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے اپنے بیٹے کا آپریشن کروانے کی اپیل کی تھی۔ کم سن بچے اور اس کے والد کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھا جس پر لکھا تھا کہ خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں۔

error: Content is protected !!