آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سٹرنتھ کا پتہ ہے ان کے خلاف میں پلان کروں گا۔لاہور میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران ایڈم زمپا نے کہا کہ ہمارے بولنگ اٹیک میں بالروں نے بہت کم ون ڈے میچز کھیلے ہیں جبکہ کچھ بولرز نے ابھی ون ڈے میچز نہیں کھیلے یہ سیریز ان کے لئے بڑی اہم ہے، بالروں کو اس سیریز سے بہت تجربہ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم بہت اچھی ہے
ہمیشہ اچھا مقابلہ ہوتا ہے، ون ڈے سیریز میں مقابلہ ٹیسٹ کرکٹ سے بہت مختلف ہوگا اور پچز بھی مختلف ہوں گی، ہم نے پاکستانی بیٹرز کے خلاف پلان کیا ہے ابھی ہم نے دو ٹریننگ سیشن کرنے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہاں ون ڈے سیریز ہمارے لئے ایک مشکل چیلنج ہے، یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اور اہم ہے، امید ہے کہ ہم مشکل چیلنج پر پورا اتریں گے۔ایڈم زمپا نے کہا کہ پاکستان آکر بہت پرجوش ہوں میں ہی نہیں سب پرجوش ہیں، کندھے کی تکلیف سے اب آرام ہے، کپتان ایرون فنچ بہت سپورٹ کر رہے ہیں، اس سیریز میں کمبی نیشن مختلف ہوگا۔آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ گرم موسم کی وجہ سے مشکل نہیں ہو گی، آسٹریلیا میں بھی بہت گرمی پڑتی ہے لیکن تھوڑی مختلف ہوتی ہے۔