فٹبال ورلڈ کپ، قوانین وضع، خلاف ورزی پر سخت سزائیں

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ شروع ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے، میزبان قطر نے شائقین کے لیے کچھ قوانین وضع کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ فیفا ورلڈ کپ اتوار 20 نومبر سے قطر میں شروع ہو رہا ہے۔ میزبان ملک نے اپنے اسلامی تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے ملک میں رائج اسلامی قوانین کے تحت دنیا بھر سے یہ عالمی کپ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے لیے کچھ قوانین وضع کیے ہیں۔ ان قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں بھی بھگتنا پڑیں گی۔حکومت قطر نے فیفا ورلڈ کپ میں مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کردی ہے اور اسلامی قوانین کے مطابق شائقین کو مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

اس قانون کے تحت کسی بھی فٹبال شائق کو اپنے کندھوں کو کھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر لباس پہننے پر جرمانہ یا پھر جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے سٹیڈیم میں شراب لانے اور پینے پر بھی پابندی ہوگی صرف چند سیاحتی علاقوں میں شراب نوشی کی اجازت دی جائے گی۔ورلڈ کپ کے لیے وضع قوانین کے تحت ٹورنامنٹ کے دوران کچرا پھینکنے پر بھی شائقین پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

error: Content is protected !!