قاٸد اعظم کپ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد نے جیت لیا

قاٸد اعظم کپ انٹر ڈویژنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد نے اعصاب اشکن مقابلے کے بعد فیصل آباد ڈویژن کو 49-52پواٸنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا چیمپیٸن ہونیکا اعزاز حاصل کرلیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری تھے جبکہ فاٸنل میچ میں کمانڈر نارتھ رٸیر ایڈمرل مسعود خورشید، قاٸم مقام ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ محمد ابرار ، سیکرٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر، سیکرٹری آرگناٸزنگ کمیٹی اوج ظہور، قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کوچ ملک ریاض سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 

 

ٹورنامنٹ کے فاٸنل میں اسلام آباد ریڈز اور فیصل آباد ڈویژن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور ہاف ٹاٸم تک فیصل آباد کو 24کے مقابلے میں 26پواٸنٹس سے سبقت حاصل تھی تاہم کھیل کے آخری لمحات میں اسلام آباد کے پلیٸرزبیک ٹو بیک پواٸنٹس کرتے ہوے فاٸنل کو 49کے مقابلے میں 52پواٸنٹس سے اپنے نام کیا۔ وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے اور پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے باسکٹ بال کھیل کے فروغ کیلٸے کی جانیوالی کوششوں کو بھی سراہا۔۔۔

تعارف: newseditor