پشاور سپورٹس کمپلیکس میں تعمیراتی کام کے باعث اتھلیٹکس اور فٹ بال کے کھلاڑی متاثر

سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام سپورٹس کمپلیکس میں تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث فٹ بال کے کھلاڑیوں سمیت اتھلیٹکس کے کھلاڑی بھی متاثر ہوگئے ہیں

 

 

فٹ بال کے کھلاڑی گراؤنڈز کو اونچا کرنے کیلئے کی جانیوالی بھرائی کے باعث اب نہیں آرہے متعدد فٹ بال سیکھنے والے کھلاڑیوں نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا رخ کرلیا ہے جبکہ بیشتر گھر بیٹھ گئے ہیں کیونکہ ان میں طالب علم ہیں اور زیادہ کرائے کی وجہ سے وہ پشاور صدر سے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس نہیں جاسکتے

 

 

اسی طرح اتھلیٹکس کے ٹارٹن ٹریک کو بھی اکھاڑا جارہا ہے جس کے بعد اس پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائیگا.اس تعمیراتی کام کے باعث مئی میں کوئٹہ میں ہونیوالے نیشنل گیمز کیلئے اتھلیٹکس اور فٹ بال کے کھلاڑی پریکٹس نہیں کرسکیں گے.

error: Content is protected !!