ٹیم کی جیت کے لئے اچھا کھیلنے پر فخر ہے اور آئندہ بھی بہترین کھیلنے کی کوشش کروں گا: جارج منسی

متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں دبئی کیپٹلز نے پیر کو ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دیکر بہترین فارم کا مظاہرہ کیا۔ اپنی جیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دبئی کیپٹلز کے اوپننگ بلے باز جارج منسی نے کہاجب اوس پڑی تو ہم نے سوچا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے بہتر ہو جائے گی، لیکن گیند اتنی تیزی نہیں آ سکی جتنی متوقع تھی لیکن ہمارے باولرز نے انہیں 149 تک محدود کر دیا جو ہماری جیت کا کا باعث بنا

 

منسی نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 43 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ایک سوال کے جواب میں منسی نے کیا کہا اچھی کارکردگی پر خوش ہوں اور مزید اچھا کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اور آئندہ بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔دبئی کیپٹلز کو اپنے بقیہ دو لیگ گیمز ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے خلاف جیتنا ہوں گے تاکہ خود کو پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا ایک اچھا موقع فراہم کیا جا سکے۔ وہ اس وقت آٹھ میچز میں سات پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ منسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ میچز میں اچھے رن ریٹ کے ساتھ جیت حاصل کریں تاکہ پوائنٹس ٹیبل پر ہماری پوزیشن مزید مستحکم ہو اور ہم پلے آف کے لئے کوالیفائی کر سکیں

 

افتتاحی بلے باز جارج منسی نے مزید کہا کہ دبئی کیپٹلز اپنے سامنے آنے والے چیلنجوں کے لئے منتظر ہیں اور اچھا پرفام کرنے کے لئے پرجوش ہیں ہماری ٹیم میں تمام کھلاڑی اچھے ہیں اور ہمیں ان پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔یاد رہے کہ دبئی کیپٹلز کا مقابلہ جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ڈیزرٹ وائپرز سے ہوگا۔

تعارف: newseditor