آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ عاصم خان نے جیت لیا

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ منعقد ہوا فائنل ریجنل چمپئن ہزارہ صائم طارق اور پاکستان نمبر ٹو عاصم خان کے مابین کھیلا گیا عاصم خان نے دو ایک سے کامیابی حاصل کر کے کاٹائیٹل اپنے نام کر لیا مہمان خصوصٰ سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا تھے

جبکہ انکے ا ہمرا ہ سید ابرار شاہا ۔ ممتاز سماجی شخصیت اعظم خان سیکریٹری انفارمیشن پی ٹی آئی ہزارہ اجمل خان سواتی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مانسہرہ پی ٹی آئی مانسہرہ افتخار خان ۔ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی مانسہرہ ڈاکٹر اشفاق احمد اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی فائنل میں صائم طارق کو عاصم خان نے پہلے سیٹ میں تیر گیارہ اور دوسے سیٹ میں گیارہ نو سے شکست دی

اس موقع پر طارق محمود اور ملک اعجاز گوگا نے انعمات تقسیم کئے طارق محمود نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ضلع ایبٹ آباد میں سکواش کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کئے جا رہے ہین اور زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے اس موقع پر ملک اعجاز گوگا نے طارق محمود کو آزادی کپ سکواش ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دی ہے

error: Content is protected !!