باکسر عثمان وزیر نے پاکستان کے لیے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن باکسر عثمان وزیر نے پاکستان کے لیے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔دبئی میں عثمان وزیر یوتھ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے۔ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دی۔

 

 

دبئی میں 10 راؤنڈ پر مشتمل ٹائٹل فائٹ کے ساتویں راؤنڈ میں عثمان وزیر نے حریف باکسر کوناک آؤٹ کر دیا۔عثمان وزیر نے فائٹ جیتنے کے بعد کہا کہ میں اپنی جیت پشاور سانحے کے شہداء کے نام کرتا ہوں، ان لوگوں نے ہمارے لیے جانیں دیں، وہ بے گناہ مارے گئے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ہمارا پاکستان ہمیشہ دہشت گردی سے دور اور خوش حال رہے، ہم سب نے مل کر اپنے ملک کو بہتر کرنا ہے۔

تعارف: newseditor