نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی ہاکی ٹرف کی بیس اور اسفالٹ کاکام تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا، ہفتہ کے روز سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے ہمراہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور نئی بچھائی جانے والی ہاکی ٹرف کے کام کا معانئہ کیا
اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نئی ہاکی ٹرف کے کام کے بارے میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو بریفنگ دی، سیکرٹری سپور ٹس پنجاب نے کہا ہے کہ نئی ہاکی ٹرف کے بچھانے کاکام تیزی سے جاری ہے، ایف آئی ایچ کے معیار کے مطابق ٹرف بچھائی جارہی ہے، نئی ہاکی ٹرف سے قومی کھیل ہاکی کو فروغ ملے گا اور جلد ہی یہاں ہاکی کے ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہ نئی ہاکی ٹرف کاکام جلد مکمل ہو جائے گا، بیس اور اسفالٹ کاکام آخری مراحل میں ہے،جلد نئی ہاکی ٹرف پر ہمارے کھلاڑی کھیل رہے ہوں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیرحسن اور پرجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کے افسران بھی موجود تھے