پاکستان ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہ آئے ، یہ ممکن ہی نہیں، ایشون

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر روی چندرن ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ 2023 سے متعلق کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی البتہ پاکستان ورلڈکپ کے لیے ہندوستان نہ آئے، یہ ممکن نہیں۔بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے تاہم اگر پاکستان چاہتا ہے کہ ہم حصہ لیں تو وینیو تبدیل کرنا پڑے گا۔

 

 

بھارتی سپنر نے کہا ہم نے کئی بار دیکھا ہے کہ پاکستان منع کردیتا ہے کہ نہیں آ گے تو ہم بھی نہیں آئیں گے لیکن ورلڈکپ کھیلنے پاکستانی ٹیم بھارت آئے گی، مجھے نہیں لگتا یہ ممکن ہے کہ پاکستان نہ آئے۔ایشون نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایشیا کپ سری لنکا میں ہو، اس سے قبل کئی ٹورنامنٹس دبئی میں ہوئے ہیں لیکن مجھے خوشی ہوگی اگر ایشیا کپ سری لنکا میں ہو ۔

 

 

واضح رہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں ہونا ہے مگر بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بھارتی ٹیم پاکستان بھیجنے سے دو ٹوک انداز میں منع کرچکا ہے۔

error: Content is protected !!