امید ہے کہ میں اپنی بہترین بیوی کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوں گا، شاداب خان

قومی ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کیا ہے۔شاداب خان آج اپنی دلہن کو لینے ثقلین مشتاق کے گھر پہنچے تھے، اس موقع پر انہوں نے سفید شیروانی اور سفید رنگ کا قلا پہن رکھا تھا جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

 

 

اب قومی کرکٹر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمد اللہ، آج میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بہت مبارک دن ہے، آج میری بارات ہے۔شاداب خان نے مزید لکھا امید ہے کہ میں اپنی بہترین بیوی کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوں گا، میری فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کے لیے سب کا بہت بہت شکریہ۔گزشتہ روز شاداب خان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

تعارف: newseditor