بین الصوبائی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئین شپ  کل سے شروع ہو گی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئین شپ  کل جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں مکمل کرلئے گئے ہیں اجلاس کی صدارت ثمین ملک نے کی۔اور چیمپئن شپ میں سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 

 

چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی جبکہ نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئین شپ 11 فروری سے شروع ہو گی۔نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 10 فروری کو شام پانچ بجے ہوگی۔ جس میں ایونٹ کے ڈراز اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!