انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کر دیا۔رویندرا جڈیجا نے میچ کے دوران انگلی پر کریم لگائی تھی، انہوں نے دوران میچ انگلی پر کریم لگا کر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
رویندرا جڈیجا پر آئی سی سی میچ ریفری نے میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور بھارتی آل راؤنڈر کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔جڈیجا فیلڈ امپائرز کو آگاہ نہ کرنے پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کے بعد کرکرکٹر نے دوران میچ کریم لگانے کا اعتراف کر لیا۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کریم لگانے کی وجہ انگلی میں سوجن بتائی تھی۔واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے شکست دے دی۔