خیبرپختونخوا روایتی گیمز ، ضلع بٹگرام میں مقابلوں کا آغاز

محکمہ کھیل کے زیر اہتمام ضلع بٹ گرام میں روایتی گیمز کا آغاز ہوگیاجس میں ضلع بٹ گرام اور ضلع تورغر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں یہ مقابلے الائی کے مقام پر منعقد کئے جارہے ہیں دو روزہ مقابلوں میں مختلف روایتی کھیلوں میں کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کااظہار کریں گے ان میں چیندرو’ مونی مونی’گولی’ گلی ڈنڈا’مخہ اور والی بال کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں

پہلے روز مقابلوں کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بٹ گرام محمداکرم مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے ایڈمن آفیسر ارشاد خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں ان مقابلوں میں پہلی مرتبہ دو دراز علاقوں میں محکمہ کھیل روایتی کھیل کے انعقاد کررہا ہے

جس کا تمام تر کریڈٹ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان اور ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ جان کے سر ہے جن کی کاوشوں کی بدولت یہ مقابلے یہاں منعقد ہورہے ہیں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بٹ گرام محمد اشفاق ہوں گے۔

error: Content is protected !!