پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئین شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال، اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ افتتاحی روز اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و ایس ایس سی پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ظاہر شاہ، روزنامہ سنگ میل کے ایڈیٹر محمد نعیم روحانی اور واپڈا ٹیم کے منیجر حسنین سید مہمانان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز محمد ریاض اور رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
گزشتہ روز کھیلےگئے خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ اور پی این ایف ایلیٹ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے آزادجموں و کشمیرکو 5-40 سکور، دوسرے میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 7-24 سکور سے اور تیسرے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 2-20 سکور سے ہرا دیا۔ چوتھے میچ میں سندھ نے گلگت بلتستان کو 2-45 سکور سے اور پانچویں میچ میں پی این ایف ایلیٹ نے آزادجموں و کشمیرکو 1-19 سکور سے ہرا دیا۔
مردوں کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پنجاب اور پاکستان نیوی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے اسلام آباد کو 10-45 سکور سے اور دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے گلگت بلتستان کو 8-39 سکور سے ہرا دیا۔
پاکستان ائیرفورس نے خیبر پختونخوا کو 21-33 سکور سے،پنجاب نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 15-27 سکور سے اور پاکستان نیوی نے بلوچستان کو 7-35 سے ہرادیا۔چیمپئن شپ میں ملک بھر بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں