ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ،گرین شرٹس نے 150 رنز کا ہدف دیا ، حریف ٹیم نے ایک اوور پہلے حاصل کر لیا۔کیپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم اچھا آغاز نہ کر سکی ، ابتدائی تین وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں ، اس مشکل میں کپتان بسمہ معروف نے اچھی بیٹنگ کی ، پہلے سدرہ امین نے ساتھ دیا ، 11رنز بنائے ، پھر عائشہ نسیم نے کپتان کے ساتھ شاندار شراکت لگائی ، کپتان نے 45 گیندوں  پر ففٹی مکمل کی۔

 

 

 پاکستان کا اسکور 20 اوورز میں چار وکٹ پر 149 رنز تک پہنچایا، بسمہ 68 اور عائشہ 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 38 رنز پر سعدیہ اقبال نے گرائی ، پھر نشرہ سندھو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن اس کے بعد جیمیما اور ریچا گوش نے شاندار بیٹنگ کی  اور ہدف ایک اوور پہلے پورا کر دیا۔بھارت کی جانب سے جیمیما 53 اور ریچا 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

error: Content is protected !!