اناستاسیا پوٹا پووا نے اپر آسٹریا لیڈیز لنز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

معروف روسی ٹینس سٹار اناستاسیا پوٹا پووا نے اپر آسٹریا لیڈیز لنز ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا۔آسٹریا کے شہر لنزمیں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل معرکے میں 21 سالہ روسی کھلاڑی نے کروشین ٹینس کھلاڑی پیٹرا مارٹک کوشکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا۔

 

اناستاسیا پوٹا پووا نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پیٹرا مارٹک کو سٹریٹ سیٹس میں3-6 اور 1-6 سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ ایک گھنٹہ 16 منٹ تک جاری رہا۔

error: Content is protected !!