کھیل دلوں کوجوڑتا ہے صرف میڈل جیتنا ہی کھیل نہیں، گلین کنڈیری

 

انٹرنیشنل اسپیشل اولمپک کینیڈا کے ہیڈ کوچ گلین کنڈیری(Glenn Cundari) نے کہا ہے کہ کھیل دلوں کوجوڑتا ہے صرف میڈل جیتنا ہی کھیل نہیں بلکہ کھیلوں کے ذریعے معاشرے خصوصا سوسائٹی کے اسپیشل افراد کی اہمیت کواجاگراور انہیں یکجاہ رکھنا اصل بات ہے پاکستانی قوم بہت مہمان نواز ہے جتنا پیار یہاں ملا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں منعقدہ چار روزہ نیشنل کوچزسیمینار کی تکمیل کے بعد کینیڈا روانگی سے قبل ا سپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کیجانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

 

 

 

اس موقع پر پاکستان اولمپک انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف، ایس او پی کے نیشنل ڈائریکٹر طحہ طاہر،اسپورٹس ڈائریکٹر فرخندہ جبین اور کنسلٹنٹ کمیونیکیشن سیف اظہر سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں گلین کنڈیری کاکہنا تھا کہ کوچنگ سیمینارکے دوران بھرپور کوشش کی کہ اپنا تجربہ پاکستان کے نوجوان کوچز کو منتقل کروں جنہیں میں نے ٹیلنٹ سے بھرپور پایا ہے مجھے امید ہے کہ شرکاء نے اس سیمینار سے بہت کچھ نیا سیکھا ہوگااور اگران کوچز کی صلاحیتوں کو مزیدگروم کیا جائے تو بہت جلد پاکستان کے اسپیشل کھلاڑیوں کاشمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے سیمینار میں خواتین کی دلچسپی دیکھ کرمجھے بہت خوشی محسوس ہوئی پاکستانی خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی کی طرح اسپورٹس میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہے

 

 

 

گلین کنڈیری کامزید کہنا تھا کہ کراچی کے روایتی کھانوں سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں یہاں شاپنگ سینٹرز میں گھومنے کاموقع ملا ہے اور کچھ خریداری بھی کی ہے دوبارہ پاکستان آنا اپنے لئے اعزاز سمجھوں گا پاکستان میں اپنے یادگار میزبانی پر اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی اور ان کی پوری ٹیم کاشکریہ ادا کرتا ہوں اس موقع پر رونق لاکھانی کاکہنا تھا کہ ہمارے کوچز کیلئے یہ سیمینار ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس میں مختلف کھیلوں سے وابستہ کوچز کو گیمز کی جدید تیکنیک اور قواعد و ضوابط سے نہ صرف آگاہی حاصل ہوئی ہے بلکہ انہیں اپنی صلاحیتوں میں اضافے اور کوچنگ کے معیارکوبہتربنانے کے بہترین بھی مواقع میسر آئے گلین کنڈیری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رونق لاکھانی نے کہا کہ جو تجربہ انہوں نے ہمارے کوچز کو منتقل کیا ہے وہ مستقبل میں ہمارے اسپیشل کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہوگا اس موقع پر رونق لاکھانی نے تہمینہ آصف کے ہمراہ اسپیشل اولمپک پاکستان کیجانب سے گلین کنڈیری کو سوینیئر اور تحائف پیش کئے

error: Content is protected !!