گلف جائنٹس کی ٹیم ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کی فاتح بن کر تاریخ میں اپنا نام لکھوا چکی ہے مجموعی طور پر ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی ایک شاندار لیگ ثابت ہوئی اور امارات کرکٹ اور وہاں مقیم مقامی کرکٹرز کو اس سے فائدہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انگلینڈ کے سابق کپتان اور ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے صدر مائیک گیٹنگ نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
تفصیلات کے مطاق گلف جائنٹس نے نے تاریخ کے صفحات میں اپنا نام لکھوایا۔ انہوں نے اتوار کو ڈیزرٹ وائپرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے پہلے چیمپئن کا اعزاز حاصل کیایہ ٹورنامنٹ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں ایک ماہ تک جاری ہے۔ پہلی بار منعقد ہونے والی اس اماراتی فرنچائز کرکٹ نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ غیر ملکی سٹارز کے ساتھ ساتھ مقامی کرکٹرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
فائنل کے موقع پر دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سابق کرکٹ اسٹارز مائیک گیٹنگ اور جسٹن لینگربھی موجود تھے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان اور ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے صدر مائیک گیٹنگ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں کرکٹ ہمیشہ اچھی ہوتی ہے اور شہر ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے، کیونکہ میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم آ چکا ہوں یہ ایک شاندار وینیو ہے لیگ کے متعلق ان کا کہنا تھا ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود تھے جن کی بدولت شائقین کرکٹ کواچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی ان کے ساتھ ساتھ امارات میں مقیم کھلاڑیوں کو بھی بہت فائدہ پہنچا جو یقینا اماراتی کرکٹ کے لئے سود مند ثابت ہو گا
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ جسٹن لینگر نے اس موقع پر کہا کہ میں کوچ اور اب براڈ کاسٹر ہوں۔ میں ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے ساتھ بھی کام کر رہا ہوں۔ میں نے کرکٹ کے مختلف پہلو دیکھے ہیں۔ ان مقابلوں میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملاجو انتہائی اہم ہے اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے اور مستقبل میں یہ لیگ مزید ترقی کرئے گی ۔واضح رہے کی ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا فائنل گلف جائنٹس نے جیتا تھا اور لیگ گا دوسرا ایڈیشن اگلے برس امارات میں کھیلا جائےگا۔