ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،بدھ کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و صدر پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سیف گیمز کے جوڈو اور کراٹے ایونٹس میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامی چیک دیے

ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سیف گیمز کے جوڈو ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے 2گولڈ جبکہ 3سلور اور 4برونز میڈل جیتے،جوڈو کھلاڑی حامد علی نے گولڈ اور سلور میڈل جیتا،قیصر خان نے 2سلور میڈل،کرامت بٹ نے 2سلور میڈل،محمد حسین نے ایک برونز ایک سلور میڈل،ندیم اکرم نے لور میڈل،حمیرہ عاشق نے برونز اور سلور،بینش خان نے برونز اور سلور،شاہ حسین شاہ نے برونز اور سلور میڈل،آمنہ توحید نے برونز اور سلور میڈل،عاصمہ رانی نے سلور میڈل،اسی طرح کراٹے کھلاڑیوں نے 6گولڈ اور 8سلور جبکہ 5برونز میڈل جیتے،کراٹے میڈلسٹ کھلاڑیوں میں باز محمد،مراد خان،ظفر اقبال،سعدی عباس،نصیر احمد،رحمت اللہ،شہباز،محمد اویس،کلثوم،ثناء کوثر،صابرہ گل،نعمان احمد،شاہدہ،نعت اللہ،ناز گل،اقراء انور شامل ہیں

سپورٹس بورڈ کی طرف سے6.5ملین جوڈو جبکہ 18.250ملین کراٹے ٹیم میں تقسیم کیے گئے،پالیسی کے مطابق گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو فی کس 10لاکھ سلورکو5لاکھ جبکہ برونز کوڈھائی لاکھ دیے گئے،اس موقع پر پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدرمسعود احمد،ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اعظم ڈار بھی موجو د تھے

اس موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سیف گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دیکھائی،گیمز میں قومی دستے کی پرفامنس انتہائی شاندار رہی

انہوں نے کہا کہ جوڈو اور کراٹے جیسی مشکل گیمز میں پاکستان ویمن کھلاڑیوں نے جو کاکردگی دیکھائی وہ بلخصوص قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ کھلاڑی انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے اور مزید میڈلز کے حصول کیلئے مزید محنت کریں

اس موقع پر نائب صدر جوڈو فیڈ ریشن مسعود احمد نے کھلاڑیوں کی ستائش پر وزات بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ستائش آنے والے ایونٹس میں مزید بہتر کاکردگی کا سبب بنے گی۔

error: Content is protected !!