ہسارنگا کو این او سی نہ مل سکا، پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے امکانات ختم

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وینندو ہسرنگا کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلاٹینم پک میں چنے گئے سری لنکن سپنر وینندو ہسرنگا کو بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث وہ ایونٹ میں فرنچائز کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

 

 

 

ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے 3 میچز میں سے 2 ہار کر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ لنکن سپنر کی عدم شرکت سے ایونٹ میں انکا راستہ مزید دشوار ہو گیا ہے۔قبل ازیں گزشتہ ہفتے کوشل مینڈس کو لنکن کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ لاہور قلندرز نے انکے متبادل کھلاڑی شائی ہوپ کو سکواڈ میں جگہ دی۔

 

 

 

دوسری جانب دلچسپ بات یہ ہے کہ بھانوکا راجا پاکسے کو سری لنکن بورڈ نے پی ایس ایل 8 میں شرکت کی اجازت دیدی تھی جو ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تعارف: newseditor