محمد وسیم نئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد خان آفریدی کیلئے دعا گو

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم کا شاہد آفریدی کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں محمد وسیم نے عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔

 

خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جس کے مطابق عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی ہوں گے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہوں گے۔

error: Content is protected !!