پشاور(سپورٹس رپورٹر)ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کی جنرل کونسل اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ اور نائب صدر نثار احمد انڈونیشا روانہ ہوگئے‘ گزشتہ سال یہ اجلاس دوشنبے میں ہوا تھا اس کے ساتھ روڈ چیمپئن شپ بھی ہوتی ہے ریس مارچ میں ہونی تھی کورونا کے باعث تھائی لینڈ میں یہ مقابلے نہ ہوسکے اور اب جون میں یہ مقابلے تھائی لینڈ میں ہوں گے
جنرل کونسل اجلاس یکم مارچ کو انڈونیشیا‘بالی میں منعقد ہورہا ہے جس میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کریں گے اور اس کیساتھ سائیکلنگ کی بہتری کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے اس سلسلے میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے روانگی سے قبل کہا کہ ہم اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے حال ہی میں چار ماہرین کو آن لائن کورس کوریا کیساتھ کروایا گیا اور چار پاکستانی ماہرین نے لیول ون کورس کیا‘جونیئر پلیئر اور کوچ تیس روز کی تربیت کیلئے بھی جلد کوریا جائیں گے حال ہی میں پشاور میں ہونیوالی قومی سائیکلنگ روڈ چیمپئن شپ کامیابی کیساتھ منعقد ہوئی اور دنیا بھر میں اس ایونٹ کی تعریف کی جارہی ہے۔