انٹرکلب والی بال چیمپئن شپ کا آغاز‘ ڈی جی سپورٹس خالد خان نے افتتاح کردیا

انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان تھے انٹرکلب والی بال چیمپئن پشاور سپورٹس بورڈ اینڈ کوچنگ سنٹر کے جمنازیم ہال میں شروع ہوگئی اس موقع پر چیف کوچ جعفر شاہ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سلیم رضا‘ والی بال کوچ واصف علی سمیت پی ایس بی کے حکام بھی موجود تھے. ڈائریکٹر جنرل خالدخان نے فیتہ کاٹ کر انٹرکلب والی بال چیمپئن شپ کا آغاز کردیا

قبل ازیں ان کا تعارف کھلاڑیوں سے کروایا گیا‘ اس موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان نے انٹرکلب مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور انٹرکلب والی بال چیمپئن شپ کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے

 

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سطح کے مقابلوں کا انعقاد کرکے نئے ٹیلنٹ کو آگے لایا جائیگا.. واضح رہے کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام ہونیوالے اس انٹرکلب والی بال چیمپئن شپ میں بارہ والی کلب کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.

error: Content is protected !!