پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر پی ایچ ایف کی زیر نگرانی لاہور قلندر کے زیر اہتمام اسپورٹس بورڈ پنجاب,پنجاب حکومت کے اشتراک سے قلندرز پلیئرزڈویلپمنٹ پروگرام میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 24 فروری کی صبح دوپہر 11 بجے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں لئے جائیں گے. ان ٹرائلز میں پنجاب ، کے پی کے، فیڈرل، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے کھلاڑی شرکت کرسکیں گے۔
مذکورہ اوپن ٹرائلز پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہونگے. اس موقع پر لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا,ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید,کراچی ہاکی ٹیم کے اہمبیسڈر شاہین شاہ آفریدی اور لاہور ہاکی ٹیم کے اہمبیسڈر حارث رؤف کے ساتھ ساتھ لاہور قلندرز کے ٹیم اراکین بھی موجود ہونگے. تمام کھلاڑی وقت کی پابندی کیساتھ صبح 11 بجے رپورٹ کریں گے. ٹرائلز میں حصہ لینے والے خواہشمند کھلاڑی اپنے ہمراہ ایف آر سی, ب فارم اور شناختی کارڈ لازمی لائیں
ٹرائلز میں رجسٹریشن کے لئے صوبائی سیکریٹریز کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹوئٹر, فیس بک, انسٹا گرام اکاونٹس کی مدد سے ای فارم لنک پر آن لائن ہی اندراج کرکے مفت جمع کروا سکتے ہیں. تمام کھلاڑی اپنے ہمراہ وائٹ اور کلر شرٹ ساتھ لیکر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کریں. کھلاڑی مزکوہ لنک کے زریعے فارم حاصل کرسکتے ہیں.