پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمزسپورٹس ڈسپلنزکا اعلان کر دیا

پشاور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 15 سے 23 مئی تک کوئٹہ میں ہونے والے 34ویں نیشنل گیمز کے کھیلوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے 31 سپورٹس ڈسپلنز کا اعلان کر دیا تین نمائشی ایونٹس بھی شامل کئے گئے ہیں۔

 

 

اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق مرد وخواتین ایونٹس میں آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، سائیکلنگ، فٹ بال، گولف، ہینڈ بال، ہاکی، جوڈو، کراٹے، رگبی، رووئنگ، سیلنگ، شوٹنگ، سکواش، سوئمنگ، ٹیببل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، ویٹ لیفٹنگ، ووشو، فینسنگ، جس کے میڈلز قائداعظم ٹرافی کے لئے شمار نہیں کئے جائیں گے

 

 

 

،مرد ریسلنگ، کبڈی، جمناسٹک،بیس بال، باڈی بلڈنگ اور خواتین سافٹ بال شامل ہوں گی۔ نمائشی ایونٹس میں خواتین کرکٹ، مرد وخواتین فٹ سال اور مرد رسہ کشی شامل ہوں گے۔

error: Content is protected !!