لاہورپولیس نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔ 5 ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ان میں 11 ایس پیز،34 ڈی ایس پیز اور 94 انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اورشائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کی 43،ڈولفن کی 107 اور پی آریو کی 58 ٹیمیں پیٹرولنگ کریں گی جبکہ ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے ۔اس کے علاوہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔