روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 25 فروری, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ ڈٹ گیا، لاہور کے 2 میچز کے بعد بقیہ پی ایس ایل میچ کراچی میں ہونگے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت پنجاب کی جانب سے پی سی بی کو 25 ...

مزید پڑھیں »

کھیلوں سے دوری بچوں کو آرام پسند بنا رہی ہے۔ گورنرسندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کمپیوٹر دور کے بچے میدان میں کھیلے جانے والے کھیلوں سے دور ہوتے جارہے ہیں، اب ان کی ترجیح لیپ ٹاپ اور موبائل فونز ہیں لیکن آج بچوں کی بڑی تعداد کی کھیلوں میں شرکت سے خوشی ہورہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلدیہ شرقی کے سالانہ اسپورٹس ویک کی ...

مزید پڑھیں »

خیبرپختونخواکے کک باکسنگ کھلاڑی خلیل الرحمن کا پشاور پہنچے پر شاندار استقبال کیاگیا

ایران میں منعقدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چمپین شپ میں شاندارپرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی خلیل الرحمن کے ہشاور پہنچنے پر صوبائی ایسوسی ایشن نے پرتپاک استقبال کیا اور ایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ اور سیکرٹری نعمت گل نے پھولوں کے ہار پہنائے ۔ خلیل الرحمن کو بس ٹرمینل سے جلوس کی شکل میں صدر میاں وحید شاہ کے دفتر ...

مزید پڑھیں »

پی ایس ایل سکیورٹی کیلئے 50 کروڑ نہیں دے سکتے، پی سی بی کو آگاہ کردیا، پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو  50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیاگيا ہے۔     ذرائع‏ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ...

مزید پڑھیں »

پاکستان افغانستان میچز کرکٹ اور فینز کے لیے بہت اچھے ہیں، راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کلاس لیگ اسپنر اور ایچ بی ایل پی ایس ایل(پاکستان سپر لیگ) کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل راشد خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں بابر اعظم کے خلاف اچھا مقابلہ ہو گا۔پی ایس ایل میں کل دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس سے ...

مزید پڑھیں »

اعظم خان بہترین کھیلے، یہ بوم بوم اور بے خوف اننگز تھی، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان کے معترف ہوگئے۔جمعہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 63 رنز سے ...

مزید پڑھیں »

رمیز راجہ کا شعیب اختر کو انسان بننے کا مشورہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں رمیز راجا کو شعیب اختر کا ایک کلپ دکھایا گیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ ‘میں زیادہ رمیز راجا سے ملتا جلتا نہیں ہوں لیکن ...

مزید پڑھیں »

بھارتی ٹیم اگر پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کو بھی نہیں جانا چاہئے، کامران اکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کو بھی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جانا چاہیے۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، آئی سی سی اور پی سی بی جو بھی فیصلہ کرے ...

مزید پڑھیں »

ملتان سلطانز کے جوش لٹل بغیر کوئی میچ کھیلے پی ایس ایل سے باہر ہو گئے

پاکستان سپر لیگ 8 سے ایک اور غیرملکی کھلاڑی باہر ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے 23 سالہ فاسٹ بولر جوش لٹل ملتان سلطانز کا حصہ تھے اور انہوں نے اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔     رپورٹس کے مطابق جوش لٹل جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث واپس آئرلینڈ چلے ...

مزید پڑھیں »