پاکستان افغانستان میچز کرکٹ اور فینز کے لیے بہت اچھے ہیں، راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کلاس لیگ اسپنر اور ایچ بی ایل پی ایس ایل(پاکستان سپر لیگ) کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل راشد خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں بابر اعظم کے خلاف اچھا مقابلہ ہو گا۔پی ایس ایل میں کل دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس سے قبل راشد خان نینجی ٹی وی سے گفتگو کی۔راشد خان نے کہا کہ بڑے کرکٹر کو بولنگ کر کے بولر انجوائے کرتا ہے، کبھی وہ ٹف ٹائم دیتا ہے کبھی آپ، بابر اعظم کے خلاف چیزوں کو سادہ رکھوں گا، اپنی لائن اینڈ لینتھ پر فوکس کروں گا، بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین بیٹر میں سے ہیں، اچھی بولنگ کروں گا، ایسے بیٹر کو بری بولنگ نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے خلاف اگرچہ میرا پلہ اب تک بھاری ہے لیکن پھر بھی مجھے بابراعظم کو اچھی بولنگ کرنا ہے۔

 

 

راشد نے پاک افغان میچ سے متعلق کہا کہ جب ہم اپنے اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوتے ہیں تو اپنے ملک کے لیے میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، دوستی اپنی جگہ رہتی ہے لیکن جب ملک کے لیے کھیل رہے ہوں تو الگ ماحول ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ ہو یا ورلڈکپ، پاکستان اور افغانستان کا میچ ہمیشہ اچھا رہا ہے، جتنے زیادہ میچز ہوں ہمارے لیے اچھا ہے کیونکہ اچھی ٹیم کے ساتھ کرکٹ ملے گی، پاکستان کے ساتھ کھیلیں گے تو بڑے ایونٹس کے لیے ہماری تیاری اچھی ہوگی، پاکستان افغانستان میچز کرکٹ اور فینز کے لیے بہت اچھے ہیں۔

error: Content is protected !!