خیبرپختونخواکے کک باکسنگ کھلاڑی خلیل الرحمن کا پشاور پہنچے پر شاندار استقبال کیاگیا

ایران میں منعقدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چمپین شپ میں شاندارپرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی خلیل الرحمن کے ہشاور پہنچنے پر صوبائی ایسوسی ایشن نے پرتپاک استقبال کیا اور ایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ اور سیکرٹری نعمت گل نے پھولوں کے ہار پہنائے ۔ خلیل الرحمن کو بس ٹرمینل سے جلوس کی شکل میں صدر میاں وحید شاہ کے دفتر کیاگیا کہا۔ ہر انکے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی کارناموں پر فخر ہے کیونکہ انہی کھلاڑیوں کے دم دنیامیں پاکستان کو ایک بہتر شناخت ملی ہے۔ حکومت بلکہ ہر شخص کو پاکستان اور خصوصاً خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے شعبے کو فروغ دینے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سپورٹ کرکے سامنے میں اپنا کلیدی رول اداکرنا چاہئے ۔

 

انہوں نے کہا کہ بے شک ہمارا خطہ کھیلوں کے لحاظ سے انتہائی زرخیز ہے یہاں کر کافی ٹیلنٹ موجود ہے اگر اسے بنیادی سہولیات اور مواقع فراہم کیئے تو انشاء اللہ یہی نوجوان کھلاڑی پاکستان کیلئے کئی اعزازات دے سکتے ہیں ۔ اس موقع پر سیکرٹری نعمت گل نے کہاکہ صوبے میں کک باکسنگ کیلئے حکومتی سطح پر کچھ نہیں کیاگیا ہے صوبائی ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ اور ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتی ہے جسکے باعث کئی بہترین ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ۔

 

 

اگر محکمہ کھیل نے سرپرستی کی تو انشاء اللہ خلیل الرحمن کی طرح کئی باصلاحیت انٹرنیشنل کھلاڑی دے سکتے ہیں جو دنیامیں خیبر پختونخوا اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ ایران میں کک باکسنگ کے انٹرنیشنل چمپئن شپ میں براونزمیڈل جیتنےوالےکھلاڑی خلیل الرحمن نے صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ اور سیکرٹری نعمت گل کا شکریہ اداکیا کہ جنہوں نے انکی حوصلہ افزائی کی اور انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی ۔

تعارف: newseditor