ای اسپورٹس ۔آئی پی او نے امریکہ کے بعد جنوبی ایشیا میں بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے
دبئی (اسپورٹس رپورٹ ) ای اسپورٹس دنیا بھر میں میں مقبول ہو رہا ہے کیونکہ نوجوان نسل ای اسپورٹس کی دلدادہ ہے بڑھتی ہو مانگ اور نوجوانوں کی ترجیح کے دیکھتے ہوئے کئی آن لائن اسپورٹس کمپنیز نے مختلف کھیلوں کے لئے پلیٹ فارم بنا دیئے
جو آن لائن کھیلوں کے شائقین کے لئے توجہ کا مرکز بن رہے ہیں آئی پی او کا شمار ای اسپورٹس پلیٹ فارم میں بہت نمایاں ہے کیونکہ جنوب مشرقی ایشیائی گیمنگ مارکیٹ میںآٹھ عشاریہ پانچ فیصد کی شرح سے تیزی دیکھنے میں آئی ہے
جس کی وجہ سے آن لائن کھیلوں میں سرمایہ کاری کے کئی مواقع سامنے آ رہے ہیںاور سرمایہ کار اس جانب متوجہ ہو رہے ہیں کیونکہ ای اسپورٹس کے شیئرزکی آن لائن خریداری میں تیزی کی وجہ سے امریکہ کمپنی آئی پی او کے شیئر توجہ کا مرکز ہیں جو ناصرف امریکہ بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی منافع بخش ثابت ہو رہے ہیں
کیونکہ آئی پی او ای اسپورٹس کی دنیا میں ایک نمایاں نام ہے آئی پی او نے ابتدائی ایام میں ہی اپنی اوسط سے سولہ فیصد زائد رقم حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے۔یاد رہے
کہ ای اسپورٹس اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں اور ان کے شائقین کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو خوش آئند ہے