پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس کی ایسوسی ایشن آف کیمرا جرنلسٹس (ACJ) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

 

پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس کی ایسوسی ایشن آف کیمرا جرنلسٹس (ACJ) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

 

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کے صدر امجد عزیز ملک، سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت مجلس عاملہ اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (SJAS) کے صدر آصف خان، جنرل سیکرٹری شاہد عثمان ساٹی، مجلس عاملہ و ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں ایسوسی ایشن آف کیمرا جرنلسٹس (ACJ) کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے

 

صدر الطاف حسین، جنرل سیکریٹری محمد ریحان, نائب صدر سید امتیاز علی، فنانس سیکریٹری کامران الدین، جوائنٹ سیکریٹری طلحہٰ بختیار، ارکان مجلس عاملہ سلمان مصطفیٰ، عامر جمیل، سید دانیال احمد، عمران علی شاہ، ہارون زادہ، محمد سہیل برفت اور آصف اقبال کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے،

 

مشترکہ بیان میں اس یقین کا اظہار کیا گیا ہے کہ نومنتخب کابینہ کیمرہ مینوں کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے، مسائل کے حل کے لئے پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس اے سی جے کے شانا بشانہ کھڑی ہے،

 

 

error: Content is protected !!